ابوظہبی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے کہنا ہے. کہ میری کوشش ہے اچھا پرفارم کروں اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بناؤں.
شرجیل خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ آسان فارمیٹ نہیں، مختصر اور تیز فارمیٹ ہونے کی وجہ سے سوچنے کا وقت کم ملتا ہے . یہی وجہ ہے کہ آرام کا وقت بھی قدرے کم میسر آتا ہے۔
کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی طرح ٹی ٹین ورلڈ کپ بھی ہونا چاہئے . یہ فارمیٹ مختصر ہے لیکن آسان نہیں. اگر ٹی ٹین ورلڈکپ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو کراﺅڈ اور کھلاڑی دونوں بہت لطف اندوز ہوں گے.
مزید کہا کہ میں اپنی فٹنس بہتر کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں . اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناﺅں اور ملک کی خدمت کرونگا
شرجیل خان ان دنوں ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں . قلندرز اپنا آخری میچ آج ہفتے کو تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گی.
Weldon
ReplyDeletePost a Comment